You are currently viewing مشال خان کو گولی مارنے والے مرکزی ملزم کی شناخت کرلی،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے

مشال خان کو گولی مارنے والے مرکزی ملزم کی شناخت کرلی،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے

اسلام آباد(ڈیسک)ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے نے سپریم کورٹ میں مشال خان قتل کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ مشال خان کو گولی مارنے والے مرکزی ملزم کی شناخت ہوگئی ہے تاہم مرکزی ملزم تا حال گرفتار نہیں ہوا پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے تین خول برآمد کئے تھے جو فرانزک تجزیئے ے لئے پیشاور بھجوادیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں مشال خان قتل کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے ازخود نوٹس پر سماعت کی،اس موقع پر کے پی کے پولیس نے تحقیقات سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی ۔دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی کےنے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی کی ازسرنو تشکیل کر دی گئی ہے جس میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور ایف آئی اے بھی شامل ہیں، 6 ملزمان کے اقبالی بیانات مجسٹریٹ کے سامنے قلمبند کیے ۔ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے بتایا کہ مشال خان کو گولی مارنے والے مرکزی ملزم کی شناخت کرلی، مشال کو 3 گولیاں مارنے والا مرکزی ملزم گرفتار نہیں کیاجاسکا ، قتل کی جگہ سے تین گولیوں کے خول ملے،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ تحقیقات کرنا عدالت کا کام نہیں ہم اس معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے لیکن مزید وقت ضائع نہ کیا جائےعدالت نے تحقیقات میں مزید پیشرفت کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت15دن کے لئے ملتوی کردی۔