اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف مریم نواز کو وزیراعظم کے زیر کفالت ثابت نہیں کرسکی اور اب کیس نوازشریف سے ہٹ کرشریف فیملی کے بچوں تک محدود ہوگیا ہے۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت میں مریم نواز کے جواب کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی بولتی بند ہوگئی کیونکہ تحریک انصاف مریم نواز کو وزیراعظم کے زیر کفالت ثابت نہیں کرسکی اور اب کیس نوازشریف سے ہٹ کرشریف فیملی کے بچوں تک محدود ہوگیا ہے۔
طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہم ثابت کریں گے کہ مریم نواز بینیفشل اونر نہیں جب ہ آدھا کیس پی ٹی آئی کے اپنے وکلاء نے حل کردیا لہذا آئندہ 2 سے 3 سماعتوں میں کیس حل ہوجائے گا۔