کراچی (ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے بہت سے لو گ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمو لیت چاہتے ہیں
ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے سابق مشیر پیٹرلیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کو بدظن اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں، جو پارٹیاں کراچی اور صوبے کی سیاست کررہی ہیں انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
ڈاکٹر عاصم نے مزید کہا کہ جن لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان ٹوٹ جائیگا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، ہم نے پاکستان بنایا تھا، ملک ایک ہے اور ایک ہی رہے گا، پیپلزپارٹی میں شمولیت کے لیے سب کو دعوت عام دیتا ہوں