You are currently viewing امجد صابری قتل کیس کی ایک اور اہم پیش رفت

امجد صابری قتل کیس کی ایک اور اہم پیش رفت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کے مایہ ناز قوال امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات میں  ایک اور اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے باعث قتل میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گلشن  اقبال بلاک تیرہ ڈی کے علاقے میں کارروائی کر کے امجد صابری قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق زیر حراست شخص بلڈرز کے شعبے سے منسلک ہے اور متعلقہ شخص کو پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس گروہ میں شامل ایک مجرم کو گلشن اقبا ل سے گرفتار کیا گیا ہےاور قتل کیس سے منسلک دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم اندرون سندھ بھیج دی گئی ہے ۔

واضح رہے امجد صابری کو جون میں لیاقت فلائی اوور کے قریب مسلح افراد نے دہشتگردی کا نشانہ بناکر قتل کردیا تھا جس کے بعد قتل کی تحقیقات کے لئے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے 3 تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل دی تھیں  جو واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے معاملے کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہی ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.