You are currently viewing کالا باغ ڈیم  کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا گیا

کالا باغ ڈیم کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا گیا

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کالا باغ ڈیم کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے کالا باغ ڈیم  کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے

چیف جسٹس طارق پرویز کا کہنا ہے کالا باغ ڈیم کیس اب تکنیکی  سے ذیادہ سیاسی مسئلہ ہے اسے اب سیاس طور پر حل کرانا ہوگا   پارلیمنٹ کے احکام پر کوئی فیصلہ نہیں دے سکتے ۔

کالا باغ ڈیم کیس کے وکیل اے کے ڈوگر نے مؤقف پیش کیا ہے کہ مجھے ابھی اس پر مزید   دلائل دینا ہوں گے جس پر جسٹس طارق نے کہا آپ مزید دلائل تحریری طور پر جمع کروا دیں۔

واضح رہے کہ کالا باغ ڈیم منصوبہ 2004 میں جنرل پرویز مشرف نےپیش کیا تھا جو کہ 36000میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہےتاہم 2008میں وزیر بجلی و پانی راجہ پرویز اشرف نے اس منصوبے کو کینسل کرنے کا اعلان کردیا تھا جبکہ خیبر پخوتنخواہ اور سندھ حکومت بھی اس ڈیم کی تعمیر کے خلاف ہیں ۔