You are currently viewing کپتان نے وزیر اعظم پر سنگین الزام لگادیا ساتھ ہی ساتھ  بہت بڑا دعوہٰ بھی کر بیٹھے

کپتان نے وزیر اعظم پر سنگین الزام لگادیا ساتھ ہی ساتھ بہت بڑا دعوہٰ بھی کر بیٹھے

اسلام آباد(اسٹا ف رپورٹر) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ دعویٰ کرتاہوں دھرنےمیں 10 لاکھ لوگ ہوں گے۔

بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو  کے دوران پی ٹی آئی کے چئر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر تحفظ دلوانا کرپشن ہے ،میں تو کبھی اقتدار میں نہیں آیا، حکومتیں الزام نہیں لگاتیں ،مجھے بلیک میل کیاجا رہا ہے، میں نے کرپشن کی ہے تو مجھے نوٹس کیوں نہیں دیتے اور ٹی او آر پر نواز شریف کے ساتھ میرا بھی احتساب کیاجائے۔

وزیر اعظم نواز شریف کا نشانہ بناتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کیخلاف جب بھی کچھ ہوتو ایل او سی پر فائرنگ ہونے لگتی ہے، نواز شریف کوصورتحال سےنکلوانےکیلیےایسےواقعات ہو تے ہیں، نواز شریف پاناما لیکس میں ثبوت آنے پر بھاگ رہے ہیں اور ابھی بھی چوائس ہے نواز شریف استعفا دیں یاٹی او آر پر کارروائی کریں۔

دو نومبر کے دھرنے کے حوالے سے چئیرمین پی ٹی آئی  نے دعوہٰ کیا کہ دھرنےمیں 10 لاکھ لوگ ہوں گے جبکہ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 10 لاکھ لوگوں کو پولیس نہیں پکڑ سکتی۔