You are currently viewing عمران خان نااہلی کیس:درخواست بحال

عمران خان نااہلی کیس:درخواست بحال

اسلام آباد(ڈیسک)الیکشن کمیشن نےچیئرمین تحریک انصاف  عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست بحال کرتے ہوئے 23مئی تک جواب طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضاخان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی سے متعلق ہاشم علی بھٹہ کی درخواست بحال کرنے سے متعلق اپیل کی سماعت کی،اس موقع پر عمران خان کے وکیل شاہد گوندل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ 16جنوری کو درخواست گزار اپنی کسی رشتہ دار کی وفات کے باعث الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوسکے جس کے باعث یہ درخواست خارج کردی گئی تھی۔ہاشم علی بھٹہ کے وکیل کا مؤقف تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے روبرو جھوٹ بولا جس کے بعد وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پرپورا نہیں اترتے اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔الیکشن کمیشن نے ہاشم علی بھٹہ کی درخواست بحال کرتے ہوئے عمران خان سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا ہے، کیس کی آئندہ سماعت 23 مئی کو ہوگی۔