You are currently viewing لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا شاہ محمود کی فوری رہائی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا شاہ محمود کی فوری رہائی کا حکم

لاہور (ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں کیس کی سماعت ہوئی، شاہ محمودقریشی کی جانب سے وکیل تیمور ملک اور ان کی بیٹی گوہر بانو قریشی عدالت میں پیش ہوئے ۔
حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عابد عزیز راجوری عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے شاہ محمود کی فوری رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی اور ایم پی او آرڈرکے تحت گرفتار نہ کیا جائے۔
عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کے تھری ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی سے کسی قسم کا شورٹی بانڈ جمع کرانے کی ہدایت نہیں کی۔
یاد رہےکہ شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر 23 مئی کو رہائی عمل میں آئی تھی تاہم اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد انہیں دوربارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7