You are currently viewing قومی سلامتی سے متعلق خبرلیک ہونے  پر سات رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی

قومی سلامتی سے متعلق خبرلیک ہونے پر سات رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر ) سیکوریٹی لیکس  کے معاملے پر حکومت کی جانب سے سات رکنی اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی جسکا سربراہ  جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا کومقرر کیا گیا ہے

تفصیلات کی مطابق جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا کی سربراہی میں متنازعہ خبر لیک ہونے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے  دی گئی ہے جس میں  آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے افسران شامل ہیں کمیٹی میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی سمیت دیگر اداروں کے نمائندے بھی شامل ہونگے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کمیٹی میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کا ایک ایک رکن، جبکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز، محتسب اعلیٰ پنجاب نجم سعید اور ڈائرئکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شامل ہیں

خیال رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان لاہور ہائیکورٹ کے جج اور اٹارنی جنرل پنجاب بھی رہ چکے  ہیں جبکہ کمیٹی کی تشکیل وفاقی وزیرداخلہ کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کا تسلسل ہے۔