You are currently viewing سونے کی فی تولہ قیمت میں 300روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300روپے کا اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں دو ڈالر اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونا  تین  سو روپےمہنگا کردیا گیا  ۔

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے اضافہ کرکے فی تولہ سونا  50 ہزار 900 روپے کا کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق آل سندھ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر ہارو ن چاند کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا دو ڈالر اضافے سے بارہ سو انسٹھ ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔

عالمی منڈی مین سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی فی تولہ سونا تین سو روپے اضافے سے 50 ہزار نو سو روپے جبکہ دس گرام سونا دو سو ستاون روپے اضافے سے 43 ہزار 628 روپے پر پہنچ گیا ہے ۔