اسلام آباد (ڈیسک ) خیبرایجنسی میں پاک افغان بارڈ رپرسرحد پار سےدہشت گردوں نے سے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے، حملے میں دو اہلکار شہید جبکہ 6دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی میں پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں نے سرحد پار سے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار شہیدہوگئے، پاک فوج نے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 6 دہشت گرد ہلاک کردیئے