You are currently viewing فیس بک انتظامیہ نے حکومتی تحفظات پر مبنی خط کا مثبت جواب دیدیا

فیس بک انتظامیہ نے حکومتی تحفظات پر مبنی خط کا مثبت جواب دیدیا

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:18/03/2017 10:01
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (ڈیسک ) گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے کیلئے حکومتی خط پر فیس بک انتظامیہ وفد پاکستان بھیجنے پر رضامند ہو گئی ۔ پی ٹی اے کے ساتھ مسلسل رابطے کیلئے فوکل پرسن بھی نامزد کر دیا گیا ۔

گستاخانہ مواد کی روک تھام کیلئے حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں ، فیس بک انتظامیہ نے حکومتی تحفظات پر مبنی خط کا جواب دے دیا ۔ جوابی مراسلے میں معاملہ طے کرنے کیلئے وفد پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی گئی ہے ۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے رابطے کے لئے فیس بک انتظامیہ نے فوکل پرسن بھی نامزد کر دیا ہے ۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.