اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیں آزمانا چاہتاہے تو سوچ لے، وہ منہ کی کھائےگا۔
پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہایم کیو ایم پاکستان نے حکومت کو تجویز دی تھی مقبوضہ کشمیر ، ایل او سی پر بھارتی دراندازیوں پر اے پی سی بلائی جائے، ہمارے لیے خوشی کا موقع ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی تجویز مان کر وزیراعظم نے اے پی سی کا اہتمام کیا، بھارتی جارحیت کیخلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس میں قرار داد یں پیش کیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی داخلہ سلامتی کےلیے بہت بڑا چیلنج ہے، امن کو مضبوط بنانا اور اقتصادی استحکام کو یقینی بنانا بھی انتہائی ضروری ہے۔