اسلام آباد(ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب نےرنگ و نسل یا ذات اور مذہب کا فرق نہیں رکھا، عبدالستارایدھی نے اپنی زندگی خدمت خلق کیلیے وقف کر دی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی کے موقع پر انھیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ عبدالستار ایدھی جیسے لوگ ملک اور قوم ہی نہیں بلکہ انسانیت کے لئے بھی سرمایہ تھے کیونکہ ایدھی نے اپنی زندگی خدمت خلق کے لئے وقف کر دی تھی اور رنگ و نسل یا ذات مذہب کا فرق نہیں دیکھا بلکہ ہر انسان کو بطور انسان کے اشرف المخلوقات کے مقام پر رکھا ،عبدالستارایدھی نےلوگوں کی خدمت کرنا ایک سعادت جانا،ایدھی نےاپنےعمل سےثابت کیاکہ انسانیت کااحترام ہرمذہب کی بنیادہے۔
اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے لوگوں کی خدمت کرنے کو سعادت سمجھا اور اسی کردار کی بدولت آج دنیا بھر میں ایدھی صاحب کی قدر و منزلت ہے۔