You are currently viewing ٹریفک حادثہ ،ملتان ایمرسن کالج کے تین پروفیسر جاں بحق

ٹریفک حادثہ ،ملتان ایمرسن کالج کے تین پروفیسر جاں بحق

اسلام آباد(ڈیسک)گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان  کے تین پروفیسرز مری جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق ملتان ایمرسن کالج کے پروفیسرزکی گاڑی چکری روڈ کے قریب تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ملتان کے گورنمنٹ ایمرسن کالج کے 3 پروفیسرز جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایسوسی ایٹ پروفیسرز رانا دلشاد ،راؤ ذوالفقاراوراسسٹنٹ پروفیسر راؤ ظفر اقبال شامل ہیں۔تینوں استاد ، پتریاٹہ میں ہونے والے تنظیم اساتذہ کے کنونشن میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔