You are currently viewing الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کو قومی پرچم استعمال کرنے سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کو قومی پرچم استعمال کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد (ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کو قومی پرچم بطورسیاسی جھنڈا استعمال کرنے سے روک دیا ،قومی پرچم کو جلسوں میں سیاسی مقاصد کے طور پر استعمال نہ کرنے کی بھی ہدایت دی۔

پاک سرزمین پارٹی کے خلاف ساجد کیانی نےدرخواست دائر کی تھی۔الیکشن کمیشن نے 9 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ،جس کے بعدپی ایس پی  پ نے الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت کو چیلنج کیا تھا ۔ الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کا نام تبدیل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی ۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ قومی پرچم کو جلسوں میں سیاسی مقاصد کے طور پر بھی استعمال نہ کیا جائے