You are currently viewing مصطفیٰ کما ل کا گورنر سندھ کو  کراراجواب

مصطفیٰ کما ل کا گورنر سندھ کو کراراجواب

کراچی (اسٹاف رپورٹر )چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ  کو 12 مئی کے واقعات کا پہلے سے علم تھا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی ٰ کمال کا کہنا تھا کہ 12 مئی کے  سانحے  کے وقت کمانڈ اینڈ کنٹرول روم گورنر ہاؤس میں قائم تھا جبکہ چئیرمین پاک سر زمین پارٹی  کا مطالبہ   تھا کہ گورنر سندھ  ڈاکٹر عشرت العباد کو گرفتار کر کے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور باقاعدہ تفتیش کی جائے۔

مصطفیٰ کمال کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ہم جو چاہتے تھے اللہ نے ہمیں اس میں کامیابی دی ، دنیا کو نہیں معلوم تھا کہ گورنر سندھ کیا ہیں ، ہم نےکبھی بھی اپنی ذات کیلئےبات نہیں کی تھی، گورنر سندھ ایک اہم پوزیشن پرموجودہیں ، پاکستان کے لوگوں کی بقا اس پوسٹ سے منسلک ہے، مہاجرکمیونٹی میں بھی  اس معاملے پر تحفظات ہیں۔

چئیرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ  کل گورنر نے دھمکی دی کہ وہ  اسٹیبلشمنٹ ہیں ان  سےڈریے، ڈرتے تو ہم کسی سے نہیں۔