اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پاک فضائیہ کے ہیڈ کواٹر کا الوداعی دورہ جبکہ آرمی چیف نے تینوں مسلح افواج کے مابین تعاون اور ہم آہنگی کوبھی سراہا۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ایئرہیڈکوارٹرزکا الوداعی دورہ کیا جبکہ فضائیہ ہیڈکوارٹرز آمد پرایئرچیف مارشل سہیل امان نے آرمی چیف کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر آرمی چیف کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈ پیش کیا۔
ائیر چیف مارشل سہیل خان کا کہنا تھا کہ تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں جنرل راحیل کا کردار اہم رہا، آپریشن ضرب عضب میں پاک آرمی،فضائیہ نے یک جان دو قالب کا کردار ادا کیا جبکہ آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے ملکی فضائی سرحدوں کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا۔