You are currently viewing سلمان مجاہد بلوچ ایم کیو ایم پاکستان سے خارج

سلمان مجاہد بلوچ ایم کیو ایم پاکستان سے خارج

کراچی (ڈیسک) تنظیمی خلاف ورزی پر  ایم کیوایم پاکستان کے رہنما و رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رابطہ کمیٹی نے تنظیمی ڈسپلینری کمیٹی کی سفارش پر رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کو تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزیوں کی بنیاد پر بنیادی رکنیت سے خارج کردیا ہے،بیان میں مزید کہا گیا کہ سلمان مجاہد کا اب ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے

ذرائع کے مطابق سلمان مجاہد بلوچ کی رکنیت پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے حق میں میڈیا پر بیان دینے کے تناظر میں خارج کی گئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سلمان مجاہد کو پارٹی سے نکالے جانے کے بعد ان سے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ بھی طلب کرلیا گیا ہے

دوسری جانب سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی ایم کیو ایم پاکستان سے نہیں نکال سکتا ، پارٹی کسی کی جاگیر نہیں ہے۔ میں نے کون سی نظم وضبط کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فاروق ستارِ،کنور نوید اور کامران ٹیسوری کو مجھ سے ذاتی رنجش ہے۔ پریس کانفرنس میں عوام کو سچائی سے آگاہ کروں گا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.