لاہور(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شہید پولیس افسروں کی قربانیوں کو ہم رائیگا نہیں جانے دینگے اور پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرکے رہے گے۔
لاہور سے جاری کردہ بیان میں وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لاہورمیں دھماکا پاکستان دشمنوں کی گھناؤنی سازش ہے لیکن بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو غیر متزلزل نہیں کرسکتیں، پولیس افسروں اوراہلکاروں نےعظیم مقصد کیلئے قربانی دی جب کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور شہریوں کی شہادت پر بھی دلی صدمہ ہوا ہے۔ پوری قوم شہدا کے لواحقین کےغم میں برابرکی شریک ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ قوم شہدا ءکی لازوال قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی، دہشت گرد انسانیت کے سفاک دشمن ہیں، معصوم جانوں سے کھیلنے والے کیفر کردار تک ضرور پہنچیں گے، دہشت گردوں کےناپاک وجود سے پاک سرزمین کوپاک کرکے رہیں گے اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم ضرورسرخروہوگی