کراچی (اسٹاف رپورٹر)و زیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن،ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے فون پر رابطہ کرکے امن و امان سے متعلق آگاہی حاصل کی ساتھ ہی انھیں یوم عاشور امن وامان سےگزرنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کا کہناتھاکہ فورسز اور بیوروکریسی کی کاوشوں کی بدولت یوم عاشور کے موقع پر صوبہ بھر میں عوام کی توقعات کے برعکس امن وامان قائم رہا بات چیت کے دوران انھون نے فورسزاورڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو بھی شاباش دیں۔
وزیر اعلی سندھ نے چیف سیکریٹری کو کشمنر اور ڈپٹی کمشنرز کو مبارک دینے کی بھی ہدایت کی۔
دوسری جانب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے امن وامان برقرار رکھنے کی کاوشوں پر وزریر اعلی سندھ کی تعریف کی۔
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی نے مسلسل اجلاسوں، بریفنگ اور دوروں سےصوبے بھر میں امن وامان کو یقینی بنایا ہے۔ گورنر سندھ نے عوام، علماء کرام، جلوسوں کے منتظمین کے سیکیورٹی اداروں سے تعاون کی بھی تعریف کی۔آئی جی سندھ نے بھی پولیس اور رینجرز افسران اور اہلکاروں کے اقدامات اور کاوشوں کو سراہا