You are currently viewing برطانوی ائیر چیف کی پی اے ایف کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈکی تقریب میں شرکت پاکستان

برطانوی ائیر چیف کی پی اے ایف کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈکی تقریب میں شرکت پاکستان

رسالپور(ڈیسک)برطانوی ائیرچیف مارشل سرٹیفن ہلیر اور ائیرچیف مارشل سہیل امان کی پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپور کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں سرکت۔تقریب میں 43کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے جس میں 9خواتین بھی شامل تھی ۔

تفصیلات کے مطابق پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی برطانوی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سرٹیفن ہلیر تھے۔برطانوی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سرٹیفن ہلیر نے پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کو اپنے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئےپاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ایئر چیف مارشل سرٹیفن ہلیر کاکہنا تھا  کہ پاکستانی فورسزمختلف آپریشنز میں مصروف ہیں۔انہوں نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ خدمات اور کارکردگی کی بھی تعریف کی برطانوی ایئرچیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس نے خود انحصاری حاصل کرنے میں کامیاب کوششیں کیں۔اس موقع پرپاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ برطانوی ائیر چیف کی تقریب میں شرکت دونوں ملکوں کے بہترین تعلقات کا عکاس ہے۔ پاکستانی افواج دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں پاک فضائیہ ملک کو درپیش ہر چیلنج سے نمٹنے کےلیے تیار ہے اور یہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔