You are currently viewing باب دوستی پانچویں روز بھی بند

باب دوستی پانچویں روز بھی بند

چمن(ڈیسک)افغان جارحیت کے بعد باب دوستی پانچویں روز بھی بند ہے۔جس کے باعث تجارتی سرگرمیاں ،نیٹو کی سپلائی اور پیدل آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے ۔

ذرائع کے مطابق چمن میں افغان جارحیت کے بعد باب دوستی آج پانچویں روز بھی بند ہے ۔جس سے تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہیں اور نیٹو کی سپلائی بھی معطل ہے اور اورپیدل آمدورفت مکمل طورپرمعطل ہے۔ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں جیولوجیکل سروے ٹیمیں آج بھی کام جاری رکھیں گی، سروے آج یا کل مکمل کرلیا جائے گا، سروے ٹیموں کے ساتھ پاک افغان اعلیٰ سیکیورٹی حکام بھی موجود ہیں،پاکستانی وفد کی قیادت سیکٹرکمانڈرنارتھ بریگیڈ ندیم سہیل کررہے ہیں جبکہ افغان وفد کی قیادت کرنل عنائیت اللہ اورکرنل شریف کررہے ہیں۔دوسری جانب چمن شہر میں حالات معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں ۔تجارت مراکز اور تعلیمی ادارے بھی کھلنا شروع ہو گئے ہیں ۔