You are currently viewing سانحہ بلدیہ کا ایک اور راز افشاں ہوگیا

سانحہ بلدیہ کا ایک اور راز افشاں ہوگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سانحہ بلدیہ کیس میں نئی پیش رفت ،ایم کیو ایم  سے تعلق رکھنے والے ملزم یوسف عرف گدھا گاڑی نے سانحہ بلدیہ سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں، ملزم کے مطابق ٹارگٹ کلنگ ٹیم لیڈراصغر بیگ بلدیہ فیکٹری میں آگ لگانے میں ملوث تھا۔

تفصیلات کے مطابق ايم کیو ايم سے تعلق رکھنے والے ملزم یوسف گدھا گاڑی والے کا ویڈیو بيان منظر عام پر آگیاہے،ملزم کے مطابق ٹارگٹ کلنگ ٹیم لیڈر اصغر بیگ بلدیہ فیکٹری میں آگ لگانے میں ملوث تھاجبکہ بلدیہ میں سب سے زیادہ فساد اصغر بیگ کے حکم پر ہوتارہاجبکہ ملزم يوسف کا تعلق ايم کیو ايم کے بلدیہ سیکٹر سے ہے، اپنے ویڈیو بیان میں یوسف نے انکشاف کيا کہ سانحہ بلدیہ کے بعد رحمٰن بھولا نے فیکٹری کے باہر کيمپ لگایاجو دو تین روز تک قائم رہا تھا ۔