کراچی(اسٹاف رپورٹر) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ انتخابی سیاست کاانکارکرنےوالےبھی انتخابی سیاست میں آگئے۔
مشیراطلاعات سندھ مولانابخش چانڈیوں کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرز اورکورکمانڈر کراچی کااپیکس کمیٹی کا آخری اجلاس تھا، اجلاس میں امن وامان کی موجودہ صورتحال پر غور کیاگیا، اپیکس کمیٹی جب اپنے کام کا آغاز کیا توحالات بہت خراب تھے، کراچی آپریشن مکمل امن ہونے تک جاری رہیگا او ر اجلاس میں سندھ پولیس اوررینجرزکی تعریف کی گئی۔
مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ تین سال میں حالات بہترنظرآرہےہیں، امن کےلیےپولیس اوررینجرزنےبڑی قربانیاں دی ہیں، ملک کےمستقبل کےلیےسی پیک منصوبہ ضروری ہے،بلاول بھٹو نے جو کہا وہ یوٹرن نہیں ہے، بلاول بھٹو نےجوکہاسب درست ثابت ہورہا ہےاور ہمارا دھرنا یا ریلی ہوئی تو یوٹرن نہیں لیں گے۔