گھڑی خدابخش(اسٹاف رپورٹر)آخر کار سرپرائز کھل گیا، سابق صدر آصف علی زرداری نے 2018 میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا جبکہ بلاول اپنی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیٹ سے نہیں کھڑیں ہوں گے۔
بے نظیر بھٹو شہید کی نویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے اعلان کیا کہ انکی بہن اوربلاول لاڑکانہ میں سومروصاحب کی نشست پرالیکشن لڑیں گے اور وہ خود نواب شاہ کی نشست سے الیکشن لڑیں گے اور ساتھ ہی آصف زرداری نے موجودہ پارلیمنٹ میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپنے خطاب میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ چین کےساتھ ہماراجومعاہدہ ہےاس کی آپ کو سمجھ نہیں ،ہم کرنسی سوائپ کےمعاہدےکرکےگئےہیں آپ کوعملدرآمدکرواناہے، ہمیں اجازت دیں ہم سستےمعاہدے کر کے دکھاتے ہیں، میاں صاحب ٹرینوں کی اتنی ضرورت نہیں جتنی جہازوں کی ہے، ہم چاہتےہیں آپ تاریخ میں اپنی عزت بنائیں جبکہ زرداری صاحب نے یہ بھی کہا کہ میاں صاحب وہ دن یادکریں جب میں نےپاورپارلیمنٹ کودی ،ہم نے آپ کو سیاست امانت سمجھ کر سونپی تھی لیکن آپ نے اسکا ستھیا ناس کردیا۔
سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے چیئرمین بلاول کے مطالبات آئینی ہیں، بلاول نےیہ نہیں کہاکہ سڑکوں پرآئیں گےیاجمہوریت پرحملہ کریں گے، احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، ہم کوئی غیرآئینی اقدام نہیں کریں گےاور ہم نے آپ کو کبھی دفن کرنے کی بات نہیں کی جبکہ آصف علی زرداری کا کشمیر کے حوالے سے کہنا تھا کہ کشمیری جانیں دےرہےہیں اورآپ مودی کیساتھ کھاناکھارہےہیں اور آپ لیپ ٹاپ دیں، طلبہ لیپ ٹاپ سے حساب نکال لیں گے۔