اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) ہم تو ڈوبیں گے صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے ،ماڈل قندیل بلوچ خود تو ابدی نیند سو گئیں لیکن مفتی عبد القوی سے انکا سب کچھ چھن گیا جبکہ مفتی عبد القوی کی رویت ہلال کمیٹی سے مستقل طور پر رکنیت ختم کردی گئی اور اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی سے مفتی عبدالقوی کی رکنیت ختم کردی ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہےجبکہ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مفتی قوی کی رکنیت 22 جون 2016 سے ختم کی گئی ہے اور اس کی وجہ مفتی قوی کی مقتول ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ تصاویر ہیں۔
نوٹی فکیشن کے مطابق وزارت مذہبی امور نے مفتی عبدالقوی کو پاکستان مدرسہ بورڈ اور مذہبی امور سے متعلق خدمات کی انجام دہی سے بھی روک دیا ہے اور اس حوالے سے چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔