نئی دہلی(ڈیسک)بھارتی سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار کرنے کیلیے اسلام آباد گئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کے حامی سمجھے جانے والے تجزیہ نگار اشوک ملک کا کہناتھا کہ بھارت کی جانب سے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو ہی کیوں بھیجا گیا، بھارت بھی بنگلہ دیش کی طرح اپنے کسی جونیئر وزیر یا سرکاری افسر کو بھیج سکتا تھاجبکہ ااشوک ملک کا کہنا تھا کہ راج ناتھ سنگھ کے دورہ پاکستان کی 2 وجوہات ہیں، پہلی وجہ تو یہ ہے اگر وزیر داخلہ نہ جاتے تو پاکستان کو یہ کہنے کا موقع مل جاتا بھارت اسلام آباد میں ہونے والے سارک اجلاس کا بائیکاٹ کررہا ہےاور دوسری وجہ یہ کہ راج ناتھ نے اسلام آباد جاکر نومبر میں ہونے والی سارک سربراہ اجلاس میں نریندر مودی کی شرکت کی راہ ہموار کی ہے۔
تاہم اس عرصے میں کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہوا بھارتی وزیر اعظم ممکنہ طور پر پاکستان میں ہونے والی سارک سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔