You are currently viewing آئی جی سندھ کا نیا  انکشاف

آئی جی سندھ کا نیا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے انکشاف کیا ہے کہ عزیزآباد کے زیر زمین ٹینک سےجو  اسلحہ برآمد  کیا ہے وہ  خانہ جنگی کے وقت استعمال ہونا تھا ۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتو ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ شہر قائد کے علاقے  عزیزآباد سے پکڑا جانے والا اسلحہ اور گولہ بارود دہشت گردوں کو خانہ جنگی میں استعمال کرنا تھا جبکہ نواب شاہ سے ملنے والا اسلحہ محرم الحرام میں استعمال ہونا تھااور کراچی ، حیدرآباد ، خیرپور، نواب شاہ، جیکب آباد ،لاڑکانہ اور شکار پور میں اب بھی دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے۔

اے ڈی خواجہ کا مزید کہناتھا کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر محرم الحرام میں سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں، ڈبل سواری پر پابندی حالات کے باعث جلدی لگائی گئی، محرم سمیت دیگر بڑے مواقعوں پر ڈبل سواری پر پابندی سے فائدہ ہوتا ہے کیوں کہ شہرقائد اور سندھ کے دیگر شہروں میں ہونے والی زیادہ ٹارگٹ کلنگ میں موٹر سائیکل کا استعمال کیا گیا، دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں، مذہبی اور سیاسی رہنماؤں کو بھی ہدف بنانے کے لئے موٹرسائیکل کا استعمال کیا ہے۔