واشنگٹن(ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرحد پر دہشت گردوں کی رسائی روکے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرتے رہیں گے۔
جان کربی کا واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں دہشتگردی کے خلاف موثرکردار ادا کررہا ہے، امریکا دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ ملکرکام کرتا رہے گا، خطے کے امن کے لئے دہشتگردی کی پناہ گاہیں ختم کرنا ہوں گی،خطے میں امن کے لئے پاکستان کودہشتگردوں اور دہشتگردتنطیموں کی پناہ گاہیں ختم کرنا ہوں گی، ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی خطے کےلیے ایک بڑا چیلنج ہے اور خطے میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت کے ساتھ ساتھ تمام ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا،امریکہ پاک بھارت کے در میان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے،مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دونوں ممالک کو مل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنا چا ہیے۔