واشنگٹن(ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہامریکا امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک ہاہمی اختلاف کو مذاکرات کے ذریعے حل کرکے سندھ طاس معاہدے پر کاربند رہیں گے۔
بھارتی چینلز پر خبریں زیر گردش ہیں کہ بھارت کشمیر کے معاملے پر پاکستان کو پالیسی بدلنے پر مجبور کرنے کے لئے سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے جس پر امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان جاری ہوا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ شراکت داری کا بہترین نمونہ ہے اور دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ اس معاہدے پر سختی سے عمل کریں۔