کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ سابق فوجی اہلکاروں کادستہ سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی پرتعینات کیاجائےگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس میں ہونےوالی بھرتیاں میرٹ پر ہو رہی ہیں، پولیس ریکورٹ کامعیاربلندہواہےجس کی تعریف پاک فوج نےبھی کی اور موجودہ دورمیں پولیس کیلئےچیلنجز بڑھے ہیں۔
سی پیک منصوبے پر بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سی پیک کےمنصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، سابق فوجی اہلکاروں کادستہ سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی پرتعینات کیاجائےگا اور سی پیک کی سکیورٹی کیلئے1100سےزائدسابق فوجی اہلکارشامل کرلئےگئے۔
اے ڈی خواجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آرمی کے ساتھ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے، نیشنل ایکشن پلان کےتحت دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ نا ہے، لسانی اورمذہبی تعصب کی پاکستان میں کو ئی جگہ نہیں اور رحمان بھولاسےتفتیش سانحہ بلدیہ کی تفتیشی ٹیم ہی کرے گی۔