You are currently viewing سانحہ بلدیہ کا مرکزی ملزم کراچی پہنچا دیا گیا

سانحہ بلدیہ کا مرکزی ملزم کراچی پہنچا دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچادیا گیا ہےجبکہ ذرائع کے مطابق رحمان عرف بھولا کو ایف آئی اے کی ٹیم بنکاک سے لے کر آئی ہے۔

ذرائع  نے بتایا کہ ایف آئی اے کی ٹیم رحمان بھولا کو ایف آئی اے کی جانب سے کراچی پولیس کے حوالے کرے گی، واضح رہے کہ رحمان عرف بھولا کی گرفتاری چند روز قبل تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہوئی تھی جبکہ رحمان عرف بھولا سانحہ بلدیہ فیکٹری کا مرکزی ملزم ہے، سانحے میں فیکٹری میں کام کرنے والے 260سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔