You are currently viewing شہید ٹریفک پولیس اہلکاروں اکرم اور شکیل کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

شہید ٹریفک پولیس اہلکاروں اکرم اور شکیل کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی، ہفتے کو عائشہ منزل کے علاقے میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں محمد اکرم اور محمد شکیل کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا تھا۔

عائشہ منزل پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوںے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں محمد اکرم اور محمد شکیل کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن ساؤتھ میں پڑھائی گئی۔ پولیس کے خصوصی دستے نے اس موقع پر شہیدوں کو سلامی پیش کیا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی سمیت پولیس و ٹریفک پولیس کے سینئر افسران نے شرکت کی، شہداُء کے اہلخانہ، دوست احباب واہلیانِ علاقہ کی کثیر تعداد بھی نمازِ جنازہ میں شریک تھی۔

220516-AZ02abcd 220516-AZ02abc

آئی جی سندھ نے شہید ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ورثاء ودیگر سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردانہ حملوں میں ملوث عناصر اور اُن کے سرپرست اپنے مذموم اور ناپاک عزائم سے پولیس کے حوصلے ہرگز ہرگز پست نہیں کرسکتے۔ پولیس کا ہر افسر اور جوان ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہے جو عوام کے جان ومال کے تحفظ اور قیامِ امن کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتا۔ دہشتگردوں، جرائم پیشہ عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچاکر اُنہیں نشانِ عبرت بنائیں گے۔

اس موقع پر آئی جی سندھ نے شہید اہلکاروں کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ورثاء کو امدای رقوم سمیت دیگر مروجہ مراعات دینے کا اعلان کیا۔

220516-AZ02a 220516-AZ02ab