You are currently viewing انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

 کراچی (ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر 80 پیسے اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 انٹر بینک  میں روپے کے مقابلے میں ڈلر  کی قدر میں مسلسل  اضافہ  دیکھا جارہا ہے ۔ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 44 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جب کہ ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

انٹربینک میں ڈالر مزید 80 پیسے مہنگا ہوگیا جس کےبعد ڈالر 153 روپے کی سطح بھی عبور کرگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 152.90 سے بڑھ کر 153.70 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.