بغداد (ڈیسک ) عراق کے دارلحکومت بغداد کے مشہور بازار میں دو دھماکے کئے گئے جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 40سے زائد زخمی ہوگئے ۔
غیر ملکی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی ر یسکیو اہلکاروںکا کہنا ہے کہ 2دھماکے بازار کے مصروف حصے میں گاڑیوں کے پرزہ جات فروخت کرنے والی دکان کے نزدیک کئے گئے ۔
عراقی وزیر داخلہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک دھماکا خودکش تھا جبکہ دوسرا دھماکا نصب کیے گئے بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکوں کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی خیال رہے کہ عراق کے شہریوں داعش کی جانب سے پہلے بھی شہریوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔