You are currently viewing محبت بنی موت کی وجہ،برازیل میں یونانی سفیر قتل

محبت بنی موت کی وجہ،برازیل میں یونانی سفیر قتل

ریوڈی جنیرو(ڈیسک)برازیل اور یونان کے تعلقات داؤ پر لگ گئے  کیونکہ  برازیل میں لاپتہ ہونے والے یونانی سفیر کیراکوس امیریڈس کو قتل کر دیا گیا۔

مقامی  پولیس کے مطابق سفیر کیراکوس امیریڈس  کو قتل کرنے والا شخص سیکیورٹی پر معمور پولیس افسر تھا اور اس کو سفیر کی اہلیہ سے محبت ہوگئی تھی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ یونانی سفیر کی جلی ہوئی لاش جمعرات کو ایک جلی ہوئی گاڑی سے ملی، گاڑی کرایہ پر حاصل کی گئی تھی۔قاتل کا کہنا ہے کہ میں نے سفیر کی اہلیہ کے  کہنے پر قتل کیا اور چچازاد بھائی نےلاش ٹھکانے لگانے میں مدد کی۔