You are currently viewing کراچی: فرنٹیئر کالونی میں ریسٹورنٹ پر دستی بم پھینک دیا گیا

کراچی: فرنٹیئر کالونی میں ریسٹورنٹ پر دستی بم پھینک دیا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) اورنگی ٹاؤن کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں ریسٹورنٹ پر دستی بم سے حملہ، خوش قسمتی سے بم پھٹ نہ سکا۔
پولیس کے مطابق ریسٹورنٹ مالک کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہےتاہم 2022 میں انہیں بھتے کی پرچی ملی تھی جس پر انہوں نے مقدمہ درج کروایا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے ریسٹورنٹ پر دستی بم پھینکنے کے بعد فائرنگ بھی کی۔
ہوٹل مالک کے مطابق وقوعہ کے وقت وہ گھر پر سوئے ہوئے تھے، فائرنگ کی آواز پر ان کی آنکھ کھلی۔
پولیس مزید تحقیقات کرتے ہوئے جائے وقوعہ کے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.