کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی یونین آف جرنلسٹس کی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ستار جاوید، رکن کفیل احمد و دیگر نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے 26-2024 کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
نتائج کے مطابق الیکشن میں گرین پینل نے 5 ویں مرتبہ کلین سوئپ کرلیا۔
لبنیٰ جرار کے یو جے کی تاریخ میں پہلی خاتون جنرل سیکریٹری بن گئیں۔
ہفتے کو کراچی پریس کلب میں الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ستار جاوید نے دیگر کمیٹی ممبران کے ساتھ نتائج کا اعلان کیا۔
تمام عہدوں پر گرین پینل کے نامزد امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔
آئندہ 2 سال کے لیے اعجاز احمد صدر، محمد ناصر شریف اور راہب گاہو نائب صدور، لبنیٰجرار سیکریٹری، طلحہ ہاشمی اور روبینہ یاسمین جوائنٹ سیکریٹریز جبکہ یاسر محمود خزانچی منتخب ہوگئے۔
ایگزیکٹو کونسل میں راحیل سلمان، راشد صدیق قرار، زوہیب زرداری، عائشہ خان، تابان ظفر، شریں جامی، اقتدار انور، محمود ریاض، سلطان چاکی سومرو کامیاب ہوئے۔
ڈیلیگیٹ میں جی ایم جمالی، غلام اکبر جعفری، شاہد غزالی، شہربانو، عاجز جمالی، رافع حسین، کامران لاشاری، وقاص بابر، اصغر عظیم، منیر ساقی، معین اللہ شاہ، راشد لطیف، موسیٰ رضا، نصر اقبال، احتشام انور، شمائلہ نواز، عامر خان، غزالہ فصیح، محمد اختر ابن آس،نعیم بیگ منتخب ہوئے۔
اس موقع پر کے یو جے ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب سے گرین پینل کے ہیڈ حسن عباس ، پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی، نومنتخب صدر اعجاز احمد اور جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار نے خطاب کیا۔
حسن عباس نے گرین پینل کو مبارکباد باد دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل کامیابی دوستوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ ہمارے اور منتخب افراد کے لیے آج سے ایک نیا امتحان شروع ہوگیا ہے کہ ہم اس کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے مزید محنت اور لگن سے کام کریں۔