You are currently viewing کراچی میں گرمی بڑھتے ہی گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا

کراچی میں گرمی بڑھتے ہی گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں شدید گرمی کے باعث گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو گرمی سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔
جناح اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کے کنسلٹنٹ کا کہنا ہے کہ گرمی بڑھتے ہی اسپتال میں روز گیسٹرو کے 60 سے 70 کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھانے سے قبل ہاتھوں کو لازمی دھویا جائے جبکہ ہلکی، متوازن غذا اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.