اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ نیوز گیٹ کے ذمہ دار پرویز رشید ہیں ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراطلاعات پرویز رشید سے وزارت واپس لے لی جبکہ وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور پرویز رشید تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے سے الگ رہیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پرویزرشیدکومیٹنگزمیں شرکت اوربیان دینےسےروک دیاگیاتھا، پولیس اور ایجنسیوں سمیت اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم بنائی جارہی ہے، ذمہ داران کےخلاف سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کامقدمہ بھی درج ہونےکاامکان جبکہ تحقیقات میں فواد حسین،پرنسپل انفارمیشن راؤ تحسین کو انکے عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔