You are currently viewing مزدوروں کی ترقی کے لیے پروگرام شروع کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

مزدوروں کی ترقی کے لیے پروگرام شروع کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صنعتی اور زرعی مزدور، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لیے پروگرام شروع کر رہی ہے۔
مراد علی شاہ نے تمام محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش رزق حلال کے پیکر ہیں اور اللہ تعالیٰ محنت کشوں کو اپنا دوست مانتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مزدوروں اور محنت کشوں نے اس ملک کی ترقی و تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام محنت کشوں کو رجسٹرڈ کر کے سماجی تحفظ کے پروگرامز میں شامل کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت محنت کشوں کی معاشی مضبوطی اور ان کے بچوں کی تعلیم وصحت کے لیے بھرپور کوشاں ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.