You are currently viewing امریکی ڈالر سستا ہونے کے بعد سریے کی قیمت میں نمایاں کمی

امریکی ڈالر سستا ہونے کے بعد سریے کی قیمت میں نمایاں کمی

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کے استحکام کے بعد تعمیراتی سریے کی قیمت میں نمایاں کمی آگئی ہے۔
مارکیٹ میں فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے سے کم ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اس وقت مارکیٹ میں لوکل سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 45 ہزار روپے ہے۔
برانڈڈ سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 63 ہزار سے 2 لاکھ 65 ہزار روپے فی ٹن تک آچکی ہے۔