You are currently viewing کراچی میں مثبت پولیو کیس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، نگراں وزیر صحت سندھ

کراچی میں مثبت پولیو کیس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، نگراں وزیر صحت سندھ

کراچی (نیوز ڈیسک) نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد نیاز کا کہنا ہے کہ کراچی میں مثبت پولیو کیس آنے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، پولیو کی موثر ویکسینیشن سے اس کا خاتمہ کیا جائے گا۔
آرٹس کونسل کراچی میں عالمی یوم پولیو پر تقریب سے خطاب میں سعد نیاز نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں پولیو کا مرض آنا تشویشناک بات ہے۔
نگراں وزیر نے کہا کہ پولیو ورکرز پولیو سے بچاؤ کی جنگ لڑ رہے ہیں، ان ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کراچی میں مثبت کیس آنے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، پولیو کی موثر ویکسینیشن سے اس کا خاتمہ کیا جائے گا۔
تقریب میں پولیو ورکرز اور دیگر کو کارکردگی پر ایوارڈز بھی دیئے گئے۔