You are currently viewing سال کا دوسرا، آخری اور نایاب سورج گرہن آج ہو گا

سال کا دوسرا، آخری اور نایاب سورج گرہن آج ہو گا

کراچی (ڈیسک) سال 2023ء کا دوسرا، آخری اور نایاب ترین سورج گرہن آج ہو گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق یہ سورج گرہن آج رات 8بج کر 4منٹ پر ہو گا، جو رات 10بج کر 59منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا ۔
15اکتوبر پاکستانی وقت کے مطابق شب 1بج کر 55منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔
سورج گرہن کے یہ نظارہ دنیا بھر کے مختلف مقامات پر کیا جاسکے گا تاہم یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
’رنگ آف فائر‘ کے نام سے پکارا جانے والا یہ سورج گرہن پاکستان میں رات کے اوقات میں وقوع ہو گا اس لیے پاکستانی سرزمین پر اس کے نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں البتہ دنیا کے دیگر خطوںمیں اس کا بھرپور مشاہدہ کیا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن جنوب مغربی میکسیکو، وسطی امریکا کے مختلف ممالک، وسطی کولمبیا اور شمالی برازیل میں دیکھا جاسکے گا۔
خیال رہے کہ ناسا نے سورج گرہن کا مشاہدہ کرنے والے ممالک کے لئے خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نایاب موقع کا مشاہدہ کرنے کے لئے خصوصی حفاظت کا انتظام کیا جائے۔ سورج گرہن کو براہ راست نہ دیکھا جائے کیونکہ اس سے آنکھوں کو مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے۔