کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے سے نیچے آ گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 1 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 279 روپے کا ہو گیا۔
دریں اثناء پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 250 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 390 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 48 ہزار 140 پوائنٹس پر تھا۔