کراچی (ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے، آج انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 37پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر 291روپے 40پیسے کا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی سے مارکیٹ کا آغاز ہوا ۔
کاروبار کے ابتدا میں 99پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 291روپے 78پیسے پر آ گئی۔
بعد ازاں ڈالر کی قدر کم ہونے کا رجحان برقرار رہا اور دوپہر تک ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 37پیسے کمی دیکھی گئی، کمی کے بعد ڈالر 291روپے 40پیسے کی سطح پر آ گیا۔
انٹر بینک مارکیٹ کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی کمی کا رجحان برقرا ررہا اور امریکی کرنسی کی قدر میں ایک روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، ایک روپے کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 295پر آ گئے۔