You are currently viewing ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 53 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 53 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک

کراچی (نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
اسٹیٹ بینک سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 53 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کم ہو گئے۔
21 جولائی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 53 کروڑ ڈالر رہے۔
مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 54 کروڑ ڈالر کم ہو کر 8.18 ارب ڈالر رہے۔
کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک کروڑ ڈالر اضافے سے 5.34 ارب ڈالر رہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.