کراچی (ڈیسک) کراچی میں سرکاری ایمبولینس کے ذریعے چھالیہ اور منشیات اندرون سندھ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ماڈل کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اور گٹکا چھالیہ لے جانے والی سرکاری ایمبولینس کو تحویل میں لے کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے دوران سرکاری ایمبولینس کو مشکوک جان کر روکا گیا تھا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ انھوں نے موچکو کے علاقے سے گٹکا اور منشیات خریدی تھی جو سجاول منتقل کرنا چاہتے تھے۔
ضبط کی جانے والی سرکاری ایمبولینس بھی سول اسپتال سجاول کی ہے۔