You are currently viewing وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں 15 اپریل تک برقرار رہیں گی۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 293 روپے فی لیٹر برقرار رہےگی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 10 روپے کمی کی گئی ہے۔
مٹی کا تیل 10 روپے سستا ہونے کے بعد 180روپے 29 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 10 روپے سستا ہوکر 174 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں رات 12 بجے سے 15 اپریل تک برقرار رہیں گی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7